Ye Quran Hai Qaseeda Fatima sa Ka
18/02/2022
سیدہ طاہرہ سیدہ راضیہ
سیدہ طاہرہ سیدہ مرضیہ
یہ قرآن ہے قصیدہ فاطمہ کا
خدا ذاکر ہے پہلا فاطمہ کا
سمٹ کر سورہِ کوثر بنا ہے
تعارف مختصر سا فاطمہ کا
یہاں پر بت نہیں ہے، بت شکن ہے
ہے گھر کعبے کا کعبہ فاطمہ کا
خدا کوآیتیں دینا پڑھیں ہیں
بہت مہنگا ہے فاقہ فاطمہ کا
ولایت کو بچا کر لے گئی ہے
علی پر بھی ہے قرضہ فاطمہ کا
عزاخانہ بنا رکھا ہے میں نے
میرے گھرمیں ہے حصہ فاطمہ کا
فقط یہ ماتمی دستے نہیں ہیں
انھیں سمجھو قبیلہ فاطمہ کا
جبھی جبرائیل بھی زیرِ کساء ہے
یہ نوکر ہے چہیتافاطمہ کا
اگر سلمان ہوتی ساری دنیا
اذاں میں نام ہوتا فاطمہ کا
یہاں مت آزماؤ اپنی قسمت
علی سے طے ہےرشتہ فاطمہ کا
کہے گا دار پر بھی یہ تکلمؔ
فدک ہے فاطمہ کا، فاطمہ کا